7 نومبر 2014 - 19:12
شام، شاعر گیس فیلڈ پر فوج کا قبضہ + تصویر

شام ميں تکفيري دہشتگردوں کے خلاف فوج اور عوامي رضاکاروں کي کاميابيوں کا سلسلہ جاري ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ حمص کے گورنر طلال البرازي نے جمعے کو بتايا ہے کہ صوبے کي الشاعر نامي گيس فيلڈ کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کراليا گيا ہے ۔ انہوں نے بتايا کہ اس آپريشن ميں داعش کے درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ صوبہ حمص کے گورنر نے اعلان کيا کہ اس گيس فيلڈ کي تعمير نو کا کام عنقريب شروع کرديا جائے گا ۔ شام کے سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ الشاعر گيس فيلڈ کو آزاد کرانے ميں جو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں ان ميں بڑي تعداد غير ملکيوں کي ہے جن ميں داعش کے کئي سينئر کمانڈر بھي شامل ہيں ۔

دوسري طرف صوبہ حماہ اور دمشق کے مضافات ميں مزيد ڈيڑھ سو سے زائد دہشتگردوں نے اسلحہ زمين پر رکھ کے خود کو حکام کے حوالے کرديا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق حماہ ميں ايک سو اڑتيس مسلح افراد نے اپنے اسلحے زمين پر رکھ کے خود کو فوج کے حوالے کيا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافات ميں بھي سولہ سے زائد مسلح افراد نے اپنے اسلحے زمين پر رکھ کے خود کو سيکورٹي اہلکاروں کے حوالے کرديا ۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد نے عہد کيا ہے کہ آئندہ شام کي قومي سلامتي کے خلاف کوئي اقدام نہيں کريں گے ۔
ياد رہے کہ شام کي حکومت نے اعلان کيا ہے کہ جو مسلح افراد عوام کے قتل عام ميں ملوث نہ ہوں وہ اگر اسلحہ زمين پر رکھ کے خود کو فوج اور سيکورٹي دستوں کے حوالے کرديں تو انہيں کوئي ‎سزا نہيں دي جائے گي اور پھر کبھي اسلحہ نہ اٹھانےکے عہد کے بعد انہيں معمول کي زندگي گزارنے کي اجازت ہوگي ۔

.......
/169